شہبازشریف کی صلاحیتوں اور انتھک محنت کابرطانیہ میں بھی چرچا ،دورہ برطانیہ کے دوران زبردست پذیرائی ،پنجاب حکومت کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کی تعریف

اتوار 4 مئی 2014 07:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون ،اہم وز راء اور برطانوی حکام بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں اور کام کرنے کے انداز کے معترف نظر آئے اور انہوں نے پنجاب کی ترقی کے لئے شہبازشریف کے دور رس اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے- وزیراعظم پاکستان محمد نوازشریف کی قیادت میں برطانیہ میں پاکستانی وفد کو زبردست پذیرائی ملی ، بلاشبہ یہ دورہ پا کستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید وسعت دینے میں سنگ میل ثابت ہوگا- دورہ سے دونوں ممالک کے مابین تعاون کی نئی راہیں ہموار ہوئی ہیں- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے دورہ برطانیہ کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ کے حکمرانو ں کی جانب سے پاکستان کی موجودہ قیادت، حکومت کی پالیسیوں پر اظہار اعتماد اورپنجاب حکومت کی کارکردگی کی ستائش پنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ہر شہری کے لئے باعث فخر ہے-ہمارے عالمی دوستوں کا پاکستان کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون اس امر کا عکاس ہے کہ پاکستان میں ایسی قیادت برسر اقتدا رہے جو دیانتداری سے عوام کی خدمت میں مصروف ہے اور اس کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کی بدولت عوام کی تکالیف میں کمی آرہی ہے - انہوں نے کہاکہ برطانیہ کے ادارے ڈیفڈ کی پنجاب حکومت کے ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے لئے تعاون ، پروگرام کی کامیابی اور افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے-عالمی اداروں کی طرح برطانوی حکام نے بھی پنجاب حکومت کے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام ، تعلیم ،صحت اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی تحسین کی ہے جو حوصلہ افزاء بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :