ایرانی وزیر داخلہ کل پاکستان کے دورہ پر آئیں گے،پاکستانی حکام سے دوطرفہ تعلقات کے استحکام اور سکیورٹی تعاون سے متعلق گفتگو کریں گے

اتوار 4 مئی 2014 07:46

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فاضلی کل بروز سوموار پاکستان کے دورہ پر آئیں گے‘ اپنے دورے میں وہ پاکستانی حکام سے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور خصوصاً سکیورٹی تعاون کے شعبوں سے متعلق بات چیت کریں گے‘ ایرانی اطلاعات کے مرکز اور وزارت داخلہ کے محکمہ بین الاقوامی امور کے سربراہ روح الله جومیع نے بتایا کہ رحمانی فاضلی اپنے دورہ پاکستان میں صدر ممنون حسین‘ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور اپنے ہم منصب چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کریں گے اور باہمی تعلقات ‘ تکنیکی معاملات اور بارڈر اور سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایران اور پاکستان مسلسل بنیادوں پر وفود کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں اور دونوں ہمسایہ ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :