امریکہ کا حکومت جنوبی سوڈان اور باغیوں کو براہ راست مذاکرات پر زور ، ملک میں قیام امن اور خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے بات چیت ضروری ہے، جان کیری

اتوار 4 مئی 2014 07:30

عدیس ابابا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء ) امریکہ نے حکومت جنوبی سوڈان اور باغی رہنماؤں پر زوردیا ہے کہ وہ ملک میں امن کے قیام کیلئے براہ راست مذاکرات کریں ، میڈ یا رپورٹ کے مطابق دورہ ایتھوپیا کے موقع پر جاری ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ جان کیر ی نے کہا کہ دونوں فریقین کو چاہیے کہ وہ امن استحکام کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، وقت کا تقاضا ہے کہ سوڈانی حکومت اور باغیوں کے درمیان برائے راست مذاکرات شروع کیے جائیں تاکہ تمام مسائل اور تنازعات کا پر امن طریقے سے حل نکالا جا سکے ، انہوں نے کہا امریکہ جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور اس حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا ،

متعلقہ عنوان :