بھارتی انتخاب :بنارس میں کجریوال مودی پر بھاری پڑسکتے ہیں،امریکی اخبار

اتوار 4 مئی 2014 07:31

بنارس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) بھارتی انتخابات ، بنارس میں پولنگ12مئی کوہوگی،بھارت میں جاری لوک سبہا انتخابات میں بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کوپارٹی کے اہم حلقے بنارس میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال بھاری پڑسکتے ہیں۔امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس کو ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما نریندر مودی کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس بار بھارت کی نئی سیاسی جماعت عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کو بنارس میں مودی کا سب سے بڑا حریف تصور کیا جارہا ہے۔نریندرمودی کے بنارس کے دورے کے بعداروندکجریوال نے بنارس کادورہ کیا۔انھوں نے کئی انتخابی ریلیاں نکالیں ان ریلیوں میں مسلمانوں اورمودی کے مخالف بائیں بازوکے گروپوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق بنارس میں مودی کوکجریوال ٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔انتخابات کے آخری مرحلے میں 12 مئی کو بنارس میں پولنگ پوگی۔جس کے 4 دن بعد انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔