آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ کا مسلم علمائے کرام پر حملوں کا اعلان، سیکورٹی اداروں کی مسلمان شہریوں کو عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات

اتوار 4 مئی 2014 07:32

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء ) آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماوٴں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلین ڈیفنس لیگ نامی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے وڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یو ٹیوب پر وڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں واضح طور پر اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی علماء کونسل کے سینئر رکن اور ترجمان الشیخ محمد سلیم، سابق مفتی اعظم تاج الدین الہلالی، آسٹریلیا مسلم فرینڈ شپ آرگنائزیشن کے چیئرمین قیصر طراد کے علاوہ سرکردہ علما محمد ناجی اور فائز محمد کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں ہیں۔

انتہا پسند گروپ کے اعلان کے بعد آسٹریلیا کے سیکیورٹی اداروں نے مسلمان رہنماوٴں اور مساجد کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا ہے، اس کے علاوہ مسلمان شہریوں سے اپنے تحفظ کے لئے بلا ضرورت عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :