ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف، لاہور میں کہیں کہیں بارش کا امکان

اتوار 4 مئی 2014 07:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع صاف ہے تاہم کشمیر گلگت بلتستان ، ملا کنڈ ، ہزارہ اور ژوب ڈویژن میں بادل چھائے ہوئے ہیں ، لاہور میں آج (اتوار کو )کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم پنجاب میں کہیں بوندا باندی اور گرمی کا زور رہا۔

(جاری ہے)

لاہور کے موسم میں گزشتہ روز اچانک تبدیلی آئی اور آسمان کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی ہوئی ہلکی ہوا چلنے سے موسم قدرے خوشگوار ہو گیا۔ موسم کی اس اچانک تبدیلی سے گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :