11مئی حکومت مخالف احتجاجی بری طرح فلاپ ہوگا ، رانا ثناء اللہ ،ماضی میں بھی ایسا ڈرامہ ہوچکا ، طاہر القادری، عمران کس کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں ،پرامن احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ نہیں ہوگی ،گڑبڑ ہوئی تو حکومت معاملات کو دیکھے گی ، وزیر قانون پنجاب کی تقریب میں گفتگو

اتوار 4 مئی 2014 07:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گیارہ مئی کو حکومت مخالف احتجاج بری طرح فلاپ ہوگا ، طاہر ا لقادری اور عمران خان کس کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں ، ماضی میں بھی ایسا ڈرامہ کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ گیارہ مئی کو حکومت احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ نہیں کرے گی ،پرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے عمران خان کی توپوں کا رخ اب حکومت کی طرف ہے احتجاج میں گڑ بڑ ہوئی تو حکومت معاملات کو دیکھے گی ۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طاہر القادری کے پاس طلباء کے سوا کچھ نہیں جو ان کے اپنے سٹوڈنٹ ہیں عمران خان اور طاہر القادری کس کے کہنے پر احتجاج کررہے ہیں کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ساری توجہ عوامی مسائل کی طرف ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف اور انصاف دینے کے نظریے پر گامزن ہیں جس سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔