خیبر پختونخو حکومت نے فارغ کئے جانے والے وزیر اور مشیر سے تمام سرکاری مراعات واپس لینے کی ہدایات جاری کر دیں

اتوار 4 مئی 2014 07:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4مئی۔2014ء)خیبر پختونخو حکومت نے فارغ کئے جانے والے وزیر اور مشیر سے تمام سرکاری مراعات واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

شوکت یوسفزئی اور یاسین خلیل کی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور سامان کی منتقلی کاکام شروع کر دیا ہے ۔ فارغ کئے جانے والے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی اور یاسین خلیل سے سرکاری گاڑیوں اور سرکاری سکواڈ بھی واپس لے لیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز صوبائی حکومت نے ان سے تمام مراعات لینے کی ہدایات تمام متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی تھی ۔ مراعات ، گاڑیاں کے واپس لینے کا عمل گزشتہ روز سے شروع ہوگیا ہے ۔