لوڈشیڈنگ کامسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوگا،قوم کوانتظارکرناپڑیگا،شاہدخاقان عباسی،لوڈشیڈنگ پرقابوپانے کی کوشش کررہے ہیں ،پی ٹی آئی کواحتجاج آئین کے مطابق کرناچاہئے ،حکومت رکاوٹ نہیں بنے گی،نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 5 مئی 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)وفاقی وزیربرائے قدرتی وسائل وگیس شاہدخاقان عباسی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کااحتجاج کرناجمہوری حق ہے ،حکومت احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنے گی ،پاکستان کے معاشی حالات نہایت ابترہیں ،مسلم لیگ ن کواقتدارملنے کے بعدملکی حالات کااندازہ ہواہے ،سی این جی صارفین کے لئے حکومت جلدہی خوشخبری دے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مختلف پروجیکٹس پرکام کررہی ہے ،توانائی بحران کاخاتمہ ایک دن میں حل نہیں ہوسکتا۔

گرمیوں میں بجلی کی ڈیمانڈبڑھنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوملکی حالات کااندازہ اقتدارملنے کے بعدہواکہ سابقہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کوکتناتباہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں احتجاج کرناسیاسی جماعتوں کاآئینی حق ہے ،حکومت پی ٹی آئی اوردیگرجماعتوں کوخوش آمدیدکہے گی