برطانیہ نے مختلف شعبوں میں پاکستان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایاہے،شہباز شریف ،پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے، غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،برطانیہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں میں اْس کا تعاون قابل تعریف ہے، وزیر اعلی پنجاب

پیر 5 مئی 2014 08:07

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء ) زیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ برطانیہ نے توانائی ، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پاکستان کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایاہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار شہباز شریف نے مسلم لیگ نون برطانیہ کے صدر چوہدری ظہیر گوندل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،۔

(جاری ہے)

اْنہوں نے اْمیدظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی تعلقات مستحکم بنانے اور تجارتی حجم بڑھانے میں مدد ملے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں میں اْس کا تعاون قابل تعریف ہے۔اْنہوں نے کہا کہ پاکستان 'سرمایہ کاری کیلئے بہترین ملک ہے کیونکہ یہاں پر تمام شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔چوہدری ظہیر گوندل نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے کمیشن کے قیام کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی تعریف کی جس سے اْن کے مسائل حل ہوسکیں گے۔