کراچی میں دہشتگردی میں طالبان ملوث ہیں،ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، رحمان ملک،طاہر القادری کو کون ٹوپی پہنائے گا پتہ ہے،میڈیا سے گفتگو

پیر 5 مئی 2014 08:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)سابق وزیرداخلہ اور پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی میں طالبان ملوث ہیں،ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قتل کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے،کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں جب تک طالبان کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی امن نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر افسوس ہے،تحقیقات کے لئے کمیٹی بنا دی ہے،الطاف حسین نے ہمیشہ ساتھ دیا،متحدہ کے معاملے پر خورشید شاہ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی مدد کرنے والوں کو جانتے ہیں،احتجاج جمہوری حق ہے مگر ایسا ہی نہ ہو کہ جمہوریت کھو جائے،طاہرالقادری اچھے مقرر ہیں دیکھنا ہے کہ وہ اب سیاست میں کیا کرتے ہیں،طاہر القادری کو کون ٹوپی پہنائے گا پتہ ہے،انہوں نے کہا کہ طاہر القادری عمران خان اور جماعت اسلامی اس وقت ایک ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :