جنوبی کوریائی صدر کی فیری حادثے کے اہل خانہ سے ملاقات،جہاز حادثہ کی اٹھارہ مزید لاشیں بر آمد ، ہلاک شدگان کی تعداد 244 ہو گئی

پیر 5 مئی 2014 07:44

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)جنوبی کوریائی صدر پاک گْن شے نے اتوار کو اْن افراد کے لواحقین سے ملاقات کی، جو گزشتہ ماہ رونما ہونے والے مسافر بردار بحری جہاز کے حادثے میں اب تک لاپتہ ہیں۔ اِس موقع پر اْنہوں نے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء اتوار کے روز اٹھارہ مزید لاشیں بر آمد کر لی گئیں، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد اب 244 ہو گئی ہے۔ اب بھی اٹھاون افراد کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔ جنوبی کوریا کے سمندر میں یہ حادثہ اٹھارہ روز قبل پیش آیا تھا، جب ایک فیری پانی میں ڈوب گئی تھی۔ اِس بحری جہاز پر کْل 476 افراد سوار تھے۔

متعلقہ عنوان :