بشارالاسد کے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی منظور

پیر 5 مئی 2014 07:44

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء ) شام کی ایک اعلیٰ عدالت نے صدر بشارالاسد سمیت تین امیدواروں کے آیندہ صدارتی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دستوری عدالت عظمیٰ کے ترجمان ماجد خضریٰ نے بتایا ہے کہ صدر اسد کے علاوہ حسن عبداللہ النوری اور رکن پارلیمان ماہر عبدالحفیظ حجار کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں اور باقی امیدواروں کے مسترد کردیے گئے ہیں۔مسترد امیدوار 5 سے 7 مئی تک عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرسکتے ہیں''۔خانہ جنگی کا شکار شام میں 3 جون کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔