امریکہ، مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ، 3 زخمی ، حملہ آور بھی مارا گیا

پیر 5 مئی 2014 07:45

آرکنساس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء) امریکی ریاست آرکنساس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے ، پولیس کے مطابق مسلح شخص نے کنساس کے علاقے جونسبورو کے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 13 سالہ لڑکی اور ایک شخص ہلاک ہوگیا،زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک ہے ،مسلح شخص نے باہر نکل کر ایک اورشخص کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کو ایک کار میں مشتبہ مسلح شخص کی لاش ملی ہے ، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا، کہ یہ خود کشی ہے یا نہیں،پولیس نے تفتیش شروع کردی۔