عراق: شیعہ زائرین کی بس پر فائرنگ، 11افراد ہلاک ،21زخمی

پیر 5 مئی 2014 07:45

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)عراقی شہر سمارا میں جنگجووٴں نے شیعہ زائرین کی ایک بس پر مسلح حملہ کرتے ہوئے کم از کم 11افراد کو ہلاک جبکہ21دیگر کو زخمی کر دیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت بغداد کے جنوب میں ہفتے و اتوار کی درمیانی کی رات پیش آیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات ہیں کہ زائرین سمارا سے لوٹ رہے تھے کہ پہلے سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹا اور بعد ازاں جنگجووٴں نے بس پر فائرنگ کی۔ دریں اثناء بغداد کے ایک سنی اکثریتی علاقے میں ایک رہائشی مکان سے ایک ہی اہل خانہ کے آٹھ ارکان کی لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں رواں برس اب تک تین ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :