ہیٹی ، خوراک اور ریڑھی بانوں سے بھرا ٹرک الٹنے سے23افراد ہلاک ، دو درجن سے زائد زخمی

پیر 5 مئی 2014 07:47

پورٹ آئیوپرنس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)ہیٹی میں گزشتہ روز خوراک اور ریڑھی بانوں سے بھرا ہوا ایک ٹرک الٹنے سے23افراد ہلاک اور دیگر دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک متاثرہ شخص کے والدین جو شمالی قصبے روسکس میں جائے حادثہ پر موجود تھے،نے کہا کہ یہ مسافر سامان سے بھری ہوئی اس گاڑی کے اندر موجود تھے،ان کا کہنا تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والے اس ٹرک میں پچاس کے قریب ریڑھی بان موجود تھے۔

(جاری ہے)

مقامی محکمہ صحت کے سربراہ بیڈی مونٹن نے کہا کہ جائے حادثہ سے 17لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ چھ افراد گرینڈ اینس میں واقع جرمئی ہسپتال میں لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔مونٹن نے کہا کہ ٹرک حقیقی طور پر اوور لوڈ تھا،ہمیں حادثے کے بعد متعدد لوگوں کے علاج معالجے میں معاونت کرنا پڑی۔انہوں نے کہا کہ دو درجن سے زائد لوگوں کا علاج معالجہ کیا گیا،ان میں ایک درجن کے قریب افراد ایسے تھے جو بری طرح زخمی ہوئے۔ہمارے پاس ان زخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولت فراہم کرنے کیلئے کوئی مخصوص آلات یا سپیشلسٹ ڈاکٹر نہیں تھا،ان میں سے بعض کو فوری طور پر ایک اور ہسپتال میں جو وہاں سے 60کلومیٹر(40میل)دور واقع تھا،منتقل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :