امریکی انٹیلی جنس ایجنٹس یوکرائنی حکومت کو مدد کرر ہے ہیں، جرمن اخبار کی رپورٹ

پیر 5 مئی 2014 07:49

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)امریکی مرکزی انٹیلی جنس ادارے اوروفاقی تحقیقاتی ادارے کے درجنوں ماہرین یوکرائنی حکومت کو ہدایات دے رہے ہیں،یہ بات ایک جرمن اخبار نے اتوار کے روز اپنی رپورٹ میں کہی۔نامعلوم جرمن سیکورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بلڈ اینڈ سونتاگ نے کہا کہ سی آئی اے اور ایف بی آئی کے ایجنٹس مشرقی یوکرائن میں بغاوت کو کچلنے کیلئے کیف کی مدد کر رہے ہیں اور ایک فعال سیکورٹی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ایجنٹس روس نواز شدت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں براہ راست ملوث نہیں ہے،ان کی سرگرمی دارالحکومت کیف تک محدود ہے۔اس کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آئی ایجنٹس کیف حکومت کو منظم جرائم سے نمٹنے میں بھی مدد کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالیاتی معاملات پر ماہرین کا ایک گروپ یوکرائن کے سابق صدر وکٹور یانوکووچ کی دولت کا پتہ چلانے میں مدد دے گا۔

(جاری ہے)

کیف کی عبوری حکومت نے فروری کے آخر میں اقتدار سنبھالا تھا جب کئی ماہ کے سڑکوں پر احتجاج کے بعد کریملن دوست یانوکووچ کو برطرف کردیاگیا تھا۔یوکرائنی فوجیوں اور روسی نواز علیحدگی پسندوں کے درمیان ملک کے مشرق میں شدید جھڑپوں میں حالیہ دنوں میں 50سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی تھی کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر جوہن برینن نے یورپ کے معمول کے دورے کے حصے کے طور پر کیف کا دورہ کیا تھا،ماسکو کی جانب سے اس اقدام کی

متعلقہ عنوان :