راولپنڈی میں میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے متعلقہ حکام نے حکومت سے مزید وقت طلب کر لیا، ہر حال میں یہ منصوبہ مقررہ دس ماہ کی مدت میں مکمل کرنا ہوگا،چیف سیکرٹری کی متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت

پیر 5 مئی 2014 07:37

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)راولپنڈی میں میٹرو بس پراجیکٹ کی تکمیل کے لئے متعلقہ حکام نے حکومت سے مزید وقت طلب کر لیا ہے جبکہ چیف سیکرٹری نے متعلقہ کمپنیوں پر واضح کیا ہے کہ انہیں ہر حال میں یہ منصوبہ مقررہ دس ماہ کی مدت میں مکمل کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپنیوں کے ذرائع کے مطابق ان کا موقف ہے کہ ٹریفک کے مسائل اور بھاری مشینری کی نقل وحرکت میں درپیش مشکلات کے باعث اگرچہ اس منصوبہ پر 24 گھنٹے کام جاری ہے لیکن پھر بھی بعض مشکلات پیش آتی ہیں جس کے باعث خدشہ ہے کہ یہ منصوبہ ایک سے دو ماہ تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے حالیہ دورہ راولپنڈی کے دوران انہیں بھی ان مسائل سے آگاہ کیا گیا تھا اور اگرچہ انہوں نے بعض بنیادی مسائل سے اتفاق کیا لیکن ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی ٰ پنجاب اعلان کرچکے ہیں کہ یہ منصوبہ 10 ماہ سے پہلے مکمل کیا جائیگا اس لئے اس میں مزید مہلت دیئے جانے کا کوئی امکان نہیں ۔

متعلقہ عنوان :