آئندہ مالی سال کا بجٹ 6 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان،وزارت خزانہ نے تمام تیاریاں تیز کر دیں

پیر 5 مئی 2014 07:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)آئندہ مالی سال2014-15 کا بجٹ 6 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کاامکان ہے اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام تیاریاں تیز کر دی ہیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی ہدایت کی ہے کہ اس حوالے سے رواں ماہ تک مکمل کر لے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قومی احتساب کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ایکنک کا ایک اہم اجلاس بھی آئندہ ہفتے متوقع ہے جس میں نئے مالی کے ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی ۔

منصوبہ بندی کمیشن سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ مختلف وزارتوں اور پارلیمانی کمیٹیوں سے سفارشات حاصل کر کے وزارت خزانہ کو بھجوائے تا کہ انہیں حتمی شکل دی جا سکے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافے کے بارے میں فیصلے وفاقی بجٹ کے حوالے سے کابینہ کے آخری اجلاس میں ہی کیا جائیں گے جو 6 جون کو ہی صبح کے اوقات میں طلب کئے جانے کا امکان ہے جس کے بعد سہ پہر کو بجٹ اسمبلی میں پیش کر دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :