وزیراعظم نواز شریف منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے ،پورٹ قاسم میں تعمیر ہونے والے 660 میگا واٹ کے بجلی گھر کا افتتاح کریں گے

پیر 5 مئی 2014 07:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف منگل کو کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورہ کراچی کے موقع پر پورٹ قاسم میں تعمیر ہونے والے 660 میگا واٹ کے بجلی گھر کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو بریفنگ دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ سے مشاورت کے بعد ایم کیو ایم کی شکایت کے حوالے سے ہدایات جاری کریں گے۔ اس اجلاس میں وزیراعظم کراچی آپریشن کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کرسکتے ہیں۔ سیاسی حلقے وزیراعظم کے دورہ کراچی کو بہت اہمیت دے رہے ہیں۔