جسٹس افتخار چوہدری ریٹائرمنٹ کے باوجود میڈیا میں سب سے زیادہ زیر بحث شخصیت بن گئے

پیر 5 مئی 2014 07:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ریٹائرمنٹ کے باوجود میڈیا میں سب سے زیادہ زیر بحث شخصیت بن گئے جبکہ باقی سابق چیف جسٹس صاحبان اپنے فرائض سرانجام دینے کے بعد گمنامی میں چلے گئے۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری تاحال میڈیا میں مثبت اور منفی دونوں طرح کی خبروں کا حوالہ بنے ہوئے ہیں اور میڈیا میں ان کے بارے میں آئے روز کوئی نہ کوئی خبر ضرور شائع ہوتی ررہتی ہے۔

کچھ دنوں سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی میڈیا سے موضوع گفتگو بھی سابق چیف جسٹس ہی ہیں جبکہ حکومت اور اپوزیشن بھی افتخار چوہدری بارے عمران خان کے خیالات سے نالاں نظر آتے ہیں۔ ان کے بیانات میں بھی افتخار چوہدری سرفہرست ہیں۔ سیاسی پنڈتوں نے پیشگوئی کی ہے کہ اگر افتخار چوہدری اسی طرح میڈیا کی زینت بنے رہے تو ان کا سیاسی قد کاٹھ اور بھی بڑھ جائے گا۔