بجلی شارٹ فال 4 ہزار100 میگاواٹ پر برقرار ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے کم نہ ہو سکا

پیر 5 مئی 2014 07:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار100 میگاواٹ پر برقرار ہے ، جبکہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے کم نہ ہو سکا۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 15 ہزار 300 میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 11 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار تین ہزار 150 میگاواٹ تک رہ گئی ہے جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب بڑھنے سے سسٹم پر دباوٴ بھی بڑھ گیا ہے جس سے ٹرپنگ بھی بار بار ہو رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں کم از کم دس اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک ہو رہی ہے جبکہ غیر اعلانیہ بندش بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :