مظفرگڑھ ،اراضی تنازعہ ،سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

پیر 5 مئی 2014 07:43

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)مظفرگڑھ میں اراضی تنازعہ ،سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے بلال کھر نے فائرنگ کرکے امجد نامی نوجوان کو ہلاک کردیا،16ایکڑ اراضی کا تنازعہ کافی عرصے سے چلا آرہا تھا،آزاد رکن اسمبلی جمشید دستی اظہار ہمدردی کیلئے مقتول کے لواحقین کے گھر پہنچ گئے،پولیس نے بلال کھر اور اس کے بھائی مرتضی کھر کے خلاف دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا،لواحقین کا شدید احتجاج ،پولیس کا لواحقین کو منتشر کرنے کیلئے بدترین لاٹھی چارج ۔

متعلقہ عنوان :