جیکب آباد ، کھانا دیر سے کیوں پکایا؟، دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل

پیر 5 مئی 2014 07:43

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء ) کھانا دیر سے کیوں پکایا؟، دیور کے ہاتھوں بھابھی قتل، تفصیلات کے مطابق، جیکب آباد کے ایئرپورٹ تھانہ کی حدود حق باہو محلہ میں ملزم دیور خادم دستی نے کھانا دیر سے پکانے پر اپنی بھابھی گل بانو کو فائرنگ کرکے قتل کردیااور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، اطلاع پر ایئرپورٹ تھانہ کی پولیس نے پہنچ کر لاش تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی، تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔

متعلقہ عنوان :