مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں سے پارٹی رہنما اور کارکن شدید نالاں،خدشہ ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی ایڈونچر ہوا تو ورکرز سڑکوں پر نہیں نکلیں گے،ذرائع

پیر 5 مئی 2014 07:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5مئی۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی پالیسیوں سے پارٹی رہنما اور کارکن شدید نالاں ہیں اور خدشہ ہے کہ اگر حکومت کے خلاف کوئی ایڈونچر ہوا تو پارٹی ورکرز سڑکوں پر نہیں نکلیں گے ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی موجودہ پالیسیوں کے باعث پارٹی رہنما ، ارکان پارلیمنٹ اور ورکرز سخت مایوس ہیں ۔

اتنی مایوسی فوجی آمروں کے دور میں ورکروں کو نہیں ہوئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے مختلف اہم ادارے بھی ناخوش ہیں ۔حکومت نے اپنے خلاف خود کئی محاذ کھول لئے ہیں اوران سے نبرآزما ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ ایک علیحدہ مسئلہ ہے ۔حکومت ان سارے چیلنجز سے نکلنے کی بجائے خود بخود مسائل کی دلدل میں پھنس رہی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں کو وزیر اعظم عہدہ سنبھالنے کے بعد الگ ملاقات نصب ہوئی ہے جس کے باعث ورکروں کی شکایات میں اضافہ ہوا اب اگر حکومت کے خلاف کوئی ایڈوانچر ہوا تو پارٹی ورکر سڑکوں پر نہیں نکل سکے گا۔

متعلقہ عنوان :