پاکستان خود ملک سے پولیو کا خاتمہ چاہتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او سے رابطے میں ہیں پابندیوں کا معاملہ اٹھایا ہے،ترجمان دفتر خارجہ

منگل 6 مئی 2014 08:25

اسلام آ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خود ملک سے پولیو کا خاتمہ چاہتا ہے ۔ ڈبلیو ایچ او سے رابطے میں ہیں پابندیوں کا معاملہ اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان خود چاہتا ہے کہ یہاں سے پولیو کا خاتمہ ہو سفری پابندیوں کے حوالے سے ڈبلیو ایچ او سے رابطے میں ہیں اور اس معاملے کو اٹھایا ہے پاکستان پولیو وائرس کے خاتمے کی بھرپور کوشش کررہا ہے ۔