افغانستان لینڈ سلائیڈنگ سانحہ،صدر اوباما کا افغان ہم منصب حامد کرزئی کو ٹیلی فون ، واشنگٹن کی طرف سے امدادی کاموں میں مدد کے لیے اضافی امداد کی پیشکش کی

منگل 6 مئی 2014 07:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)امریکی صدر باراک اوباما نے افغان ہم منصب حامد کرزئی کو افغانستان میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد واشنگٹن کی طرف سے امدادی کاموں میں مدد کے لیے اضافی امداد کی پیشکش کر دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ا دارے کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران صدر باراک اوباما نے حامد کرزئی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں سینکڑوں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ شمالی افغان صوبے بدخشاں میں جمعے کے روز لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں آب باریک نامی ایک گاوٴں تقریبا پوری طرح تباہ ہو گیا تھا۔ اس واقعے میں کم ازکم 300 افراد ہلاک ہوئے اور 700 کے قریب خاندان بے گھر ہو گئے۔