سنجاوی،زیارت میں نیشنل بینک میں تیرہ کروڑ روپے سے زائد کے خورد برد کا انکشاف ،خورد برد میں ملوث کیشیئر فرار، تحقیقات میں نیب اور ایف آئی اے سے مدد طلب

منگل 6 مئی 2014 08:09

سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء)زیارت میں نیشنل بینک میں تیرہ کروڑ روپے سے زائد کے خورد برد کا انکشاف ہوا ہے، خورد برد میں ملوث کیشیئر فرار ہوگیا ، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات میں نیب اور ایف آئی اے سے مدد مانگ لی بینک کے منیجر نے ایس ایچ او زیارت اور ڈی پی او زیارت کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ زیارت سنجاوی روڈ پر واقع نیشنل بینک کا کیشیئر گریڈ تھری کا آفیسر عبدالقیوم بینک سے تیرہ کروڑ گیارہ لاکھ پچپن ہزار روپے سے زائد کی رقم چوری کرکے فرار ہوگیا ہے اس لئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی جائے۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر زیارت پولیس اور کوئٹہ سے نیشنل بینک کا آپریشنل عملہ بھی زیارت پہنچ گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بینک سے یہ رقم مختلف اوقات میں نکالی ہے اور اس میں بینک کے دیگر عملے کے ملوث ہونے کے خدشے کے پیش نظر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جارہا ہے اور دیگر بینک عملے سے بھی تفتیش کی جائے گی نیشنل بینک چونکہ وفاقی ادارہ ہے اور چوری کی بجائے بد عنوانی کا معاملہ معلوم ہوتا ہے اس لئے واقعہ کی تفتیش کے لئے نیب اور ایف آئی اے حکام کو خط لکھ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :