ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4.75 ملین مکعب فٹ اور طلب 6 ملین مکعب فٹ ہے ، رواں سال گیس کی تلاش کے لیے 43لا ئسینس جاری کردیئے،شاہد خاقان عباسی

منگل 6 مئی 2014 08:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کی یومیہ پیداوار 4.75 ملین مکعب فٹ اور طلب 6 ملین مکعب فٹ ہے رواں سال گیس کی تلاش کے لیے 43لا ئسینس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر پٹرولیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کے سندھ پنجاب اور بلوچستان میں کوئلے کے ذخائر ہیں ملک میں اس وقت گیس کی مجموعی 4.75 ملین مکعب فٹ روزانہ ہے جبکہ طلب چھ ملین مکعب فٹ ہے پاکستان میں گیس کے ذخائر ہیں اور گیس کی تلاش کے لیے رواں سال 43لائسنس جاری کئے جاچکے ہیں اور گیس کے نئے ذخائر کی تلاش کا کام جاری ہے ۔