وفاقی اور سندھ حکومت میں بجلی کے معاملے پر کوئی تناؤ نہیں ہے،عرفان اللہ خان مروت ،وزیر اعظم سے منگل کو ملاقات میں انہیں گورنر سندھ کو طلاق دینے کا کہوں گا البتہ نئے گورنر سندھ کے لئے شیروانی سلوانے والوں کی دور میں میں نہیں ہوں، میڈیا سے بات چیت

منگل 6 مئی 2014 08:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) سندھ اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت میں بجلی کے معاملے پر کوئی تناؤ نہیں ہے۔ وزیر اعظم سے منگل کو ہونے والی ملاقات میں انہیں گورنر سندھ کو طلاق دینے کا کہوں گا البتہ نئے گورنر سندھ کے لئے شیروانی سلوانے والوں کی دوڑمیں میں نہیں ہوں۔

وہ پیر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ عرفان اللہ خان مروت نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لیے حکومت سندھ کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی۔ تمام معاملات کو وفاق کے سر تھونپ کر صوبہ اپنی ذمہ داریوں سے جان نہ چھڑائے۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیرعلی کے ریمارکس سے کچھ مسائل پیدا ہوئے تھے، تاہم اب وفاقی اور صوبے کے مابین کوئی مسئلہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی اختلاف ہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عرفان اللہ خان مروت نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف منگل کو کراچی آئیں گے تو ان سے ملاقات کرکے ان سے درخواست کروں گا کہ وہ گورنر سندھ کو طلاق دیں اور نیا گورنر لائیں۔ ان کی گورنر کی دور میں ثمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ نئے گورنر سندھ کے لیے شیروانی سلوانے والوں میں وہ شامل نہیں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :