قومی کرکٹرزکے سمرکیمپ کا آغاز آج سے ہوگا،ایک ماہ پرمشتمل سمرکیمپ ورلڈ کپ2015ء کی تیاریوں کا حصہ ہے،کھلاڑیوں میں بابراعظم، اعزاز چیمہ، عمرامین اورسمیع اسلم شامل

منگل 6 مئی 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) مستقبل کے ایونٹس کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرزکے ایک ماہ پرمشتمل سمرکیمپ کا آغاز آج لاہورمیں ہوگا۔ پی سی بی نے کیمپ میں مزید چارکھلاڑیوں کوطلب کرلیا۔سمرکیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں لگے گا جوچھ جون تک جاری رہیگا۔ ایک ماہ پرمشتمل سمرکیمپ ورلڈ کپ دوہزارپندرہ کی تیاریوں کا حصہ ہے۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس، بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کیلئے خصوصی ٹریننگ کرائی جائے گی۔

سلیکشن کمیٹی نے سمرکیمپ کیلئے ابتدائی طور پر چھتیس کھلاڑیوں کو طلب کیا تھا لیکن اب مزید چارکھلاڑیوں کوکیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے۔کھلاڑیوں میں بابراعظم، اعزاز چیمہ، عمرامین اورسمیع اسلم شامل ہیں۔ چیف سلیکٹرمعین خان کہتے ہیں کہ سمرکیمپ کھلاڑیوں کی فارم اورفٹنس کوبہتربنانے میں مددگارثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے سمر کرکٹ کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں کو شامل کرلیا گیا ہے۔

سمر کرکٹ کیمپ کیلئے قومی کرکٹرز آج رات تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔ سابق بالنگ کوچ محمد اکرم کیمپ سپروائز کریں گے۔کھلاڑیوں کی فٹنس کا معیار بہتر بنانے کیلئے پی سی بی نے ایک ماہ طویل سمر کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیمپ کیلئے 36 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیمپ میں مزید 4کھلاڑیوں سمیع اسلم، بابر اعظم، عمر امین اور اعجاز چیمہ کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔کیمپ کیلئے کھلاڑی آج رات تک رپورٹ کریں گے۔مینجر اور چیف سلیکٹر معین خان کیمپ میں موجود ہوں گے جبکہ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کیمپ کی نگرانی کریں گے۔