پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید، آفیشلز کو تنخواہ، کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے معذوری ،فنڈز کی کمی کی وجہ سے سب کو یومیہ اجرت پر کام کرنا ہوگا

منگل 6 مئی 2014 07:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) پی ایچ ایف کا مالی بحران شدید ہوگیا، فیڈریشن نے آفیشلز کو ماہانہ تنخواہ دینے سے بھی معذوری ظاہر کردی، رانا مجاہد کہتے ہیں فنڈز کی کمی کی وجہ سے سب کو یومیہ اجرت پر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

فنڈ نہیں ہیں تنخواہیں نہیں دے سکتے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکٹرز اور کوچز پر بجلی گرادی۔آفیشلز کو تو مال نہیں ملے گا، کھلاڑیوں کی بھی جیبیں خالی رہیں گی، کراچی میں بات کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے قومی کھیل کیلئے بجٹ میں 50 کروڑ روپے کی گرانٹ مانگی ہے، اگر پیسہ مل گیا تو سب کو معاوضہ دیں گے ورنہ سب یومیہ اجرت پر کام کریں۔