مایہ ناز اسٹرائیکر لوئس سواریز کو بہترین کارکردگی پر سال 2014 کا بہترین فٹبالر قرار دے دیا گیا

منگل 6 مئی 2014 07:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء) انگلش فٹبال کلب ”لیورپول“ کے مایہ ناز اسٹرائیکر لوئس سواریز کو بہترین کارکردگی پر سال 2014 کا بہترین فٹبالر قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کے 300 ممبران نے سال کے بہترین فٹبالرز کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ”انگلش فٹ بال کلب لیورپور کے ”لوئس سواریز“ کو سال 2014 کا بہترین فٹ بالر قرار دیا جب کہ ان ہی کی ٹیم کے کپتان اسٹیون جیرارڈ سال کے دوسرے بہترین کھلاڑی قرار پائے، لوئس سواریز کا انتخاب ان کی حالیہ انگلش فٹبال چیمپئن شپ میں ناقابل فراموش کارکردگی کی بنا پر کیا گیا جس کی بدولت لیورپول نے 24 سال بعد چیمئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

فٹبال رائٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین اینڈی ڈن نے اس موقع پر لوئس سواریز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے مایہ ناز کھلاڑی کو گراوٴنڈ میں کھیلتے ہوئے دیکھا ہے وہ ان کے ٹیلنٹ سے اچھی طرح واقف ہیں، ایوارڈز کی تقریب 15 مئی کو لندن کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی جس میں فٹبال کی دنیا کے جانے مانے کھلاڑی شرکت کریں گے۔