اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کا گیارہ شہروں کا سفر کراچی سے شروع ہوگیا

منگل 6 مئی 2014 07:54

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6مئی۔ 2014ء ) آزاد فاؤنڈیشن اور مسلم ہینڈز کے زیر اہتمام اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کا گیارہ شہروں کا سفر کراچی سے شروع ہوگیا ہے ۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نا م روشن کرنے کے بعد اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم آئی ایم سم بڈی کے نام سے پاکستان کے گیارہ شہروں کے دورے کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مزار قائد کراچی میں ایک تقریب منعقد کی گئی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے لیاری اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سندھ برائے سماجی بہبود روبینہ قائم خانی نے کہا کہ دیگر صوبائی حکومتیں بھی اسٹریٹ چلڈرن کو کھیلوں کے ذریعے اچھا شہر ی بنانے کی کوشش کریں ۔ مسلم ہینڈز فاؤنڈیشن کے چیئرمین سید لخت حسنین نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی برطانیہ میں تربیت بھی پلان میں شامل ہے پاکستان اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کے مختلف شہروں کے دورے کا مقصد بچوں کی آگاہی پروگرام کے تحت بتانا ہے کہ وہ بھی کھیلوں کے ذریعے ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :