وزیر اعظم نواز شریف کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سرزنش، آج قابل عمل پلان طلب کرلیا ، وزیر اعظم کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس، وزارت پانی و بجلی کے حکام کی وزیر اعظم کو بریفنگ،مجھے اعدادو شمار میں رزلٹ چائیں ۔لوڈشیڈنگ کو کم سے کیا جائے،نواز شریف

بدھ 7 مئی 2014 07:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف نے لوڈشیڈنگ بڑھنے پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سرزنش کرتے ہوئے آج قابل عمل پلان طلب کرلیا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وزارت پانی و بجلی کے حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ملک بھر میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر وزارت پانی و بجلی کے حکام کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ مجھے اعدادو شمار میں رزلٹ چائیں ۔

لوڈشیڈنگ کو کم سے کیا جائے ۔وزیر اعظم نے وزارت پانی و بجلی کے حکام سے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے آج بدھ کو قابل عمل پلان طلب کر لیا ۔اجلاس میں وزیر مملکت عابد شیر علی ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملکا ور سیکرٹری پانی و بجلی سیف اللہ چٹھہ بھی شریک ہوئے۔