ایران،قزوین میں دھماکا، 50افراد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

بدھ 7 مئی 2014 07:30

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)شمال مغربی ایران میں ایک زورداردھماکے سے کم ازکم 50افرادزخمی ہوگئے جبکہ متعددافرادکی ہلاکت کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ دھماکہ ایرانی شہرقزوین میں ہوا،جس میں ابتدائی طورپر50سے زائدافرادکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔مقامی ذرائع کاکہناہے کہ دھماکے میں متعددافرادہلاک ہوئے ہیں ،تاہم سرکاری میڈیانے اس کی تصدیق نہیں کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شمالی تہران میں واقع اس شہرکی آبادی دس لاکھ سے زائدہے اورمجاہدین خلق آرگنائزیشن نے دعویٰ کیاتھاکہ اسی شہرمیں خفیہ طورپر یورینیم افزودگی کی جارہی ہے ،تاہم ایرانی حکام نے اس دعوے کومستردکردیاتھا۔یہ دھماکہ مبینہ طورپرجوہری ترقی سے متعلق بتایاجاتاہے جبکہ ایران کے ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکا قزوین شہرکے ایک کمرشل اسٹور میں ہوا ۔دھماکے کے بعدشہرکے ہرطرف آگ کے شعلے بلندہوگئے جس سے پورے شہرمیں خوف وہراسپھیل گیا۔دھماکے کی وجوہات جاننے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :