شام‘ متحارب عسکریت پسند گروپوں کے درمیان جھڑپیں‘ 74 افراد ہلاک

بدھ 7 مئی 2014 07:32

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) شام میں متحارب گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 74 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حقوق انسانی مبصر گروپ نے بتایا کہ النصریٰ فرنٹ اور اسلامک سٹیٹ آف عراق لیونٹ کے درمیان مشرقی صوبہ دیرایزور میں جھڑپیں ہوئی ہیں جن کے نتیجے میں پانچ عام شہریوں سمیت دونوں گروپوں کے 70 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ النصریٰ فرنٹ نے الصہبا گاؤں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :