افغانستان‘ پولیس وین سڑک کنارے نصب بم سے جاٹکرائی‘ 10 پولیس اہلکار ہلاک‘ 3 زخمی

بدھ 7 مئی 2014 07:32

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دس پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ ہرات میں پولیس کی ایک گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں دس پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :