تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ میں قانون کی دھجیاں اڑادیں،5اور6گریڈکے اہلکارگریڈ17کے عہدوں پرتعینات کردیئے گئے

بدھ 7 مئی 2014 07:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)محکمہ اطلاعات خیبرپختونخواہ میں قواعدوضوابط کی دھجیاں اڑادی گئیں ،چھوٹے گریڈکے جونیئرملازمین کوسینئرعہدوں پرتعینات کردیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات خیبرپختونخواہ نے قواعدوضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کئی جونئیرزکوسینئرزعہدوں پرتعینات کردیاہے ،تعیناتیوں کی اس فہرست کے مطابق گریڈ17کی پی آراوکی آسامی پر5اور6گریڈکے اہلکارتعینات ہیں ،سینئروزیرسراج الحق کارابطہ افسرایف ایم ریڈکاڈیوٹی افسرہے ،گریڈ13کاکیمرہ مین صوبائی وزیراطلاعات شاہ فرمان کاپی آراوتعینات ہے ،گریڈ5کااہلکارخالدمحمودوزیراعلیٰ کے مشیرکاپی آراوتعینات ہے ،اوراسی طرح کے متعدداہلکاربھی اس فہرست میں شامل ہیں

متعلقہ عنوان :