قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی پھرتیاں‘لطیفے سناکر محظوظ کرتے رہے، نوید قمر موبائل فون سے کھیلتے رہے

بدھ 7 مئی 2014 07:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کی پھرتیاں‘ ایک جانب سنجیدہ ملاقات‘ دوسری جانب لطیفے سناکر حکومتی اراکین کو محظوظ کرتے رہے‘ نوید قمر موبائل فون سے کھیلتے رہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر سنجیدہ گفتگو کی جبکہ اگلے ہی لمحے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اپنے حکومتی رکن اسمبلی ملک سلطان ہنجرہ کیساتھ خوشگوار انداز میں گفتگو کرتے رہے اور ان کو لطیفے سناتے رہے۔ دوسری جانب اپوزیشن بنچوں پر بیٹھے سید نوید قمر اپنے اردگرد کی خالی نشستوں کی وجہ سے مسلسل اپنے موبائل فون سے کھیلتے رہے۔