فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ2014میں بیسٹ گول مقابلہ میں بھی بورے والا کے حسن نعمان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا،پہلی پوزیشن پیرو کے حصہ میں آئی

بدھ 7 مئی 2014 07:23

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ2014میں بیسٹ گول مقابلہ میں بھی بورے والا کے حسن نعمان نے دوسری پوزیشن حاصل کرکے ایک مرتبہ پھر سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا،پہلی پوزیشن پیرو کے حصہ میں آئی،تفصیلات کے مطابق فیفا انٹریکٹو ورلڈ کپ 2014کے مقابلوں میں گذشتہ ماہ بورے والا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی چوہدری اصغر علی جاوید کے بھتیجے حسن نعمان نے پاکستان کو191ممالک کے مقابلہ میں ٹائٹل میں فتح سے ہمکنار کروایا تھا جبکہ فیفا انٹریکٹو جیوری نے87لاکھ گولز میں سے جن6بیسٹ گولز کو بیسٹ گول آف دی ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کیا تھا جس کے لیے29اپریل تک انٹرنیٹ پر ووٹنگ ہوئی اس ووٹنگ کے نتائج کے مطابق اس ورلڈ کپ کے بیسٹ گول سکورر کیلئے پیرو کے ڈینیئل اینجلس لوجان منتخب ہوئے جس نے 57فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر بورے والا پاکستان کے حسن نعمان کا گول قرار دپایا جسے37فیصد ووٹ ملے دیگر چار ممالک کو اس مقابلہ میں 6،6فیصد ووٹ مل سکے اس طرح حسن نعمان نے ایک مرتبہ پھر دوسری پوزیشن کے ساتھ سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا۔