للت مودی نے ہی آئی پی ایل کی ابتدا کی تھی ،انڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ منتخب

بدھ 7 مئی 2014 07:25

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)للت مودی نے ہی آئی پی ایل کی ابتدا کی تھیانڈین پریمیئر لیگ کے سابق کمشنر للت مودی راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے سربراہ منتخب ہوگئے ہیں۔گذشتہ برس بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے الزام میں للت مودی پر تاحیات پابندی لگا دی تھی۔ بی سی سی آئی کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ للت مودی اب بورڈ میں کبھی کسی عہدے پر فائز نہیں ہو سکیں گے۔

للت مودی کو انڈین پریمیئر لیگ کا موجد تصور کیا جاتا ہے جو اب اربوں ڈالر کی صنعت بن چکی ہے۔ للت مودی پہلے تین سیزنوں میں آئی پی ایل کے کمشنر رہے تھے۔للت مودی کو راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کے جج کی سربراہی میں ہونے والے انتخابات کے بعد کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات جنوری 2014 میں سپریم کورٹ کے ایک جج کی سربراہی میں منعقد ہوئے تھے لیکن قانونی وجوہات کی بنا پر نتائج کا اعلان روک دیاگیا تھا۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ ان کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کرے گا۔بھارتی سپریم کورٹ بی سی سی آئی کے صدر سری نواسن کو پہلے ہی معطل کر کے سنیل گواسکر کو عبوری صدر مقرر کر چکی ہے۔اطلاعات کے مطابق للت مودی راجستھان کرکٹ بورڈ کیدستور میں ایک خامی سے فائدہ اٹھا کر انتخابات لڑنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن ایک علیحدہ مقامی قانون کے تحت قائم کیاگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :