امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن کی گیم سیون سیریز میں سین انٹونیو سپرز نے ڈیلس میورکس کو ہرا کر اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنا لی

بدھ 7 مئی 2014 07:25

ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔7مئی۔2014ء)امریکن نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن کی گیم سیون سیریز میں سین انٹونیو سپرز نے ڈیلس میورکس کو ہرا کر اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنا لی۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست ٹیکساس میں ہونیوالی باسکٹ بال سیریز کے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میزبان سپرز کی ٹیم نے میورکس کو 96 کے مقابلے میں 119 پوائنٹس سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کے سٹار کھلاڑی ٹونی پارکر نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سب سے زیادہ 32 پوائنٹس سکور کیے۔ اس شاندار فتح کے بعد سپرز کی ٹیم نے سیریز کے اگلے راوٴنڈ میں بھی جگہ بنا لی ہے۔