حاجیوں کوہرممکن سہولت فراہم کریں گے ،کھانے کی مدمیں کوئی اضافی چارجزوصول نہیں کئے جائیں گے،سردارمحمدیوسف،سعودی ائیرلائن نے سب سے کم ریٹ دیا،پی آئی اے سمیت دیگرفضائی کمپنیاں بھی اسی ریٹ کی پابندہونگی،نئی ائیرلائن بھی حج آپریشن میں شامل کرسکتے ہیں ،حج ٹریننگ کے دوران عازمین کوانسدادپولیو ویکسین پلائی جائے گی ،گردن توڑبخارکی ویکسینیشن ترکی نے فراہم کردی ہے ،زائرین کوتحفظ فراہم کرنابھارتی حکو مت کی ذمہ داری ہے ،صحافیوں کودیئے گئے عشائیہ کے موقع پرگفتگو

جمعرات 8 مئی 2014 07:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہاہے کہ حاجیوں کوہرممکن سہولت فراہم کریں گے ،کھانے کی مدمیں کوئی اضافی چارجزوصول نہیں کئے جائیں گے،سعودی ائیرلائن نے سب سے کم ریٹ دیا،پی آئی اے سمیت دیگرفضائی کمپنیاں بھی اسی ریٹ کی پابندہونگی،نئی ائیرلائن بھی حج آپریشن میں شامل کرسکتے ہیں ،حج ٹریننگ کے دوران عازمین کوانسدادپولیو ویکسین پلائی جائے گی ،گردن توڑبخارکی ویکسینیشن ترکی نے فراہم کردی ہے ،زائرین کوتحفظ فراہم کرنابھارتی حکو مت کی ذمہ داری ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے بدھ کی رات صحافیوں کودیئے گئے عشائیہ کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت سے عازمین حج کوکھانافراہم کرنے کے حوالے سے بات کی ہے ،البتہ حاجیوں سے کھانے کی مدمیں اضافی رقم وصول نہیں کی جائے گی اورسعودی حکومت پربھی واضح کیاہے کہ پاکستانی ذائقے کے مطابق ہی کھاناہوناچاہئے۔

(جاری ہے)

سرداریوسف نے مزیدکہاکہ تمام فضائی کمپنیوں سے حج کرایوں کی تفصیلات طلب کی تھیں اورسب سے مناسب ریٹ سعودی ائیرلائن نے دیا،جس پرپی آئی اے اورشاہین ائیرلائن کوپابندکیاگیاہے کہ وہ انہی ریٹ کے مطابق حج آپریشن کرے۔

ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی نئی ائیرلائن ناف نے بھی حج آپریشن کیلئے درخواست دے رکھی ہے ،اگرضرورت پڑی تونئی ائیرلائن کوحج آپریشن میں شامل کیاجاسکتاہے ۔وفاقی وزیرنے مزیدکہاکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستانیوں پرسفری کی پابندیوں کاجائزہ لے رہے ہیں اوراس سلسلے میں عازمین کودوران تربیت انسدادپولیوویکسین پلادی جائے گی جبکہ ترکی نے گردن توڑبخارکی ویکسین فراہم کردی ہے ۔

انہوں نے پاکستان سے بھارت جانے والے زائرین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ بھارت معاہدے کے تحت پاکستانی زائرین کوویزے اورسیکورٹی فراہم کرنے کاپابندہے لیکن وہ گزشتہ سال سے حیلے بہانوں اورلیت ولعل سے کام لے رہاہے جبکہ پاکستان ان بھارتی تعصبدان اقدامات کے مقابلے میں اقلیتی یاتریوں کے حوالے سے کوئی ردعمل یااقدام نہیں دکھائے گاالبتہ وزارت خارجہ کومعاملے پرہندوستان سے شدیداحتجاج کرناچاہئے۔

متعلقہ عنوان :