حکومت بجٹ میں سیلز ٹیکس نہیں بڑھانا چاہتی،ایف بی آر ،سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کے بجائے ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنا یا جائے گا، رکن شاہد حسین اسد

جمعرات 8 مئی 2014 07:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ حکومت کا ائندہ بجٹ میں سیل ٹیکس بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے رکن شاہد حسین اسد نے بتایا ہے کہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے ذریعے عوام پر اضافی بوجھ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔نہوں نے کہا کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح سترہ فیصد برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کرنے کے بجائے ایف بی آر اپنی ٹیکس وصولیوں کے طریقہ کار کو بہتر بنائے گا۔رواں مالی سال کے لئے محاصل کی وصولیوں میں کمی سے متعلق سوال پر شاہد حسین اسد نے کہا کہ دو ہزار تین سو پینتالیس ارب روپے کے ہدف کے حصول کے لئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے ہدف کے حصول کے لئے ایف بی آر میں کسی بھی ہنگامی حالت کے نفاذ کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ایف بی آر اس کمی پر قابو پا لے گا۔

متعلقہ عنوان :