پاکستان کی وجہ سے فائیٹر طیاروں کی برآمد میں دنیا میں چین تیسرے نمبر پر آگیا ،پاکستان نے چین سے 2.52ارب ڈالر کے ایک سو جے ایف تھنڈر( FC-1 Xiaolong) طیارے حاصل کرنے کے معاہدے کیے جن میں870 ملین ڈالر کے45لڑاکا طیارے پاکستان کو فراہم کردیئے ، 1.65ارب ڈالر کے55جے ایف تھنڈر آئندہ چار برسوں میں فراہم کیے جائیں گے،چینی اخبار کی رپورٹ

جمعرات 8 مئی 2014 08:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)چینی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیا میں چین پاکستان کی وجہ سے فائیٹر طیاروں کی برآمد میں تیسرے نمبر پر آگیا ،پاکستان نے چین سے 2.52ارب ڈالر کے ایک سو جے ایف تھنڈر( FC-1 Xiaolong) طیارے حاصل کرنے کے معاہدے کیے جن میں870 ملین ڈالر کے45لڑاکا طیارے پاکستان کو فراہم کردیئے ہیں جبکہ 1.65ارب ڈالر کے55جے ایف تھنڈر آئندہ چار برسوں میں فراہم کیے جائیں گے۔

چینی اخبار” وانٹ چائینہ ٹائمز“ کے مطابق اخبار کے مطابق چین نے ابھی جے31اسٹیلتھ فائٹر کو تجرباتی مراحل سے گزارنا ہے لیکن 2010سے2017کے درمیان ملٹی خصوصیات کے حامل ہونے کی وجہ یہ لڑاکا طیارے دنیا میں امریکا اور روس کے بعد برآمدی معاہدوں میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین چوتھی اور پانچویں جنریشن کے طیاروں پر انحصار کیے بغیر فوجی طیاروں کا ایک بڑا برآمد کنندہ بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

چین نے طیاروں کی برآمدات دیگر ممالک کو35برس قبل شروع کی اور اب تک 1700طیارے برآمد کیے ہیں۔ چینی اخبار کے مطابق چین فائیٹر طیاروں کی برآمدات میں پاکستان کی وجہ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ چین کی چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی طرف سے تیار کردہ کئی جنگی خصوصیات کے ہلکے پھلکے وزن کے حامل ایک انجن کے جے 17ایف تھنڈر( FC-1 Xiaolong) فائیٹر طیاروں کی برآمدات میں سرفہرست ہے۔ 10 سے زائد ترقی پذیر ممالک اس تیسری جنریشن کے سستے اور فعال لڑاکا طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں۔چینی ساختہ کے 8ٹرینر ایئر کرافٹ کا سب سے بڑا خریدار مصر ہے۔ چین نے 25 یو 8 ٹرانسپورٹ طیارے برآمد کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :