بل کلنٹن کی سابقہ دوست مونیکا لیونسکی ایک مرتبہ پھر منظر عام پر آگئی ، کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کچھ مزید انکشافات، وقت آگیا ہے ماضی کی یادوں کو بھلا کردفنادیا جائے، مونیکا

جمعرات 8 مئی 2014 07:52

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)سابق امریکی صدر بل کلنٹن کی سابقہ دوست مونیکا لیونسکی کئی برسوں کے بعد دوبارہ منظر عام پر آگئیں۔ایک امریکی جریدے کے لیے انھوں نے بل کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق کچھ مزید انکشافات کئے ہیں۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ماضی کی یادوں کو بھلا کردفنادیا جائے۔

(جاری ہے)

ذاتی طور پرصدر کلنٹن کے ساتھ اپنے تعلق پر شدید افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اپنے ساتھ ہونے والے معاملے کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہوں۔ مونیکا نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ وہ اس لیے ایک عشرے سے چپ ہیں کیونکہ کلنٹن خاندان نے انہیں رقم دے کرخاموش کروایا ہے۔ مونیکا کا کہنا ہے کہ انکے سابق باس صدر کلنٹن نے ان سے فائدہ اٹھایا مگر اس بات پرقائم ہیں کہ صدر کلنٹن کے ساتھ انکا تعلق باہمی رضامندی پر تھا۔