امریکا میں ننھے شیروں کو سوئمنگ پول میں اتار دیا گیا

جمعرات 8 مئی 2014 07:52

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء) بلی نے شیر کو درخت پر چڑھنا تو نہیں سکھایا، لیکن امریکی چڑیا گھر میں ننھے شیروں کو تیراکی سکھانے کے لئے سوئمنگ پول میں ضرور اتار دیا گیا۔ ننھے شیروں کی صلاحتیں جانچنے کیلئے واشنگٹن کے چڑیا گھر میں امتحان لیا گیا۔

(جاری ہے)

دس ہفتوں کے چار شیروں کو ایک ایک کرکے سوئمنگ پول میں اتارا گیا، تو پہلے ننھے میاں ہی پانی سے گھبرا گئے اور فوراً ہی باہر نکل آئے، لیکن اس کے دیگر بھائی بہادر نکلے اور مقررہ جگہ تک کامیابی کے ساتھ تیراکی کی۔شیروں کی تیراکی دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جو اس منظر کو دیکھ کر لطف و اندوز ہوتی رہی۔