یورپی یونین کے دس رکن ممالک مالی لین دین پر 2016ء سے ٹیکس عائد کرنے پر رضامند

جمعرات 8 مئی 2014 07:54

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)یورپی یونین کے دس رکن ممالک مالی لین دین پر 2016ء سے ٹیکس عائد کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ یورپی وزرائے مالیات کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے ایک مشترکہ بیان کے مطابق مالیاتی منڈیوں کے کھوئے ہوئے اعتماد کو بحال کرنے کے لیے اس ٹیکس کو عائد کرنا ضروری تھا۔

(جاری ہے)

بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ ٹیکس حصص کی تجارت پر لاگو ہو گا اور ہر مرحلے کے مکمل نفاذ کے بعد اس کے دائرہ کار میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس ٹیکس کی حمایت کرنے والوں میں جرمنی، فرانس، اٹلی اور اسپین بھی شامل ہیں۔ برطانیہ نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نئے ٹیکس سے اس کے مفادات کو نقصان پہنچا تو وہ اس فیصلے کو چیلنج کرے گا۔