وزیراعظم نوازشریف آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے

جمعرات 8 مئی 2014 07:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔8مئی۔2014ء)وزیراعظم میاں نوازشریف آج بروزجمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اورخطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم اقتصادی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات پرقومی اسمبلی کواعتمادمیں لیں گے ۔تمام ارکان کواسمبلی اجلاس میں شرکت کرنے کاپابندبنادیاگیاہے۔